ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے سرکاری خواتین ملازمین سنہا کوٹ کا قیام

بھٹکل میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے سرکاری خواتین ملازمین سنہا کوٹ کا قیام

Sat, 16 Jul 2016 20:00:27    S.O. News Service

بھٹکل:16/ جولائی(ایس او نیوز)خواتین پر ہونے والے ظلم کے متعلق عورتوں میں بیداری اور انہیں تحفظ دینے کے سلسلے میں بھٹکل تعلقہ میں  سرکاری خواتین ملازم سنہا کوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےشہری پولس  تھانے میں منعقد ہوئی میٹنگ میں خواتین سنہا کوٹ کے مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا ،جس میں بھٹکل شہری پولس تھانہ ایس آئی ریوتی نے کہاکہ آج عورتوں پر ظلم وستم اور عصمت دری جیسے معاملات صرف بڑے بڑے شہروں میں ہی نہیں ہورہے ہیں بلکہ بھٹکل جیسے چھوٹے شہروں میں بھی ہورہے ہیں۔ یہاں جو تنظیم قائم کی گئی ہے وہ ایک ادارے کے طورپر کام کئے بغیر صرف عورتوں کے معاملات تک محدود رہے گی۔ سماجی بیماریاں جیسے ذہنی دباؤ ، ہراسانی ، چھیڑ چھاڑ، خود کشی کو اکسانے والے سماج دشمن جیسے حرکات سے خواتین کو تحفظ فراہم کرنا اس تنظیم کا اہم مقصد ہے۔ اس سلسلے میں عورتوں کو قانونی تعاون بھی دیا جائے گا۔ محکمہ اطفال کی افسر شری دیوی بھٹ، بلدیہ افسر روجیا وغیرہ موجود تھے۔


Share: